اختتامی تقریب تربیتی ورکشاپ

السلام علیکم

💫ہر انسان فطری طور پر کسی خاص عادات و اطوار کا عادی ہوتا ہے

 وہ لوگ جن کا راحت و سکون درس و تدریس اور تدریس بھی اسلامی ہو وہ لوگ تو بہت ہی خوش قسمت ہیں کیونکہ

✨یہ اجالا کبھی نہ سمٹے گا

✨یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں

🌹اسلامی درس و تدریس میں جتنی عزت و توقیر ہے نزاکتیں بھی اتنی ہی زیادہ ہیں

بے انتہا اعتماد و عزت مطالبہ کرتی ہے کہ اساتذہ شرعی، اخلاقی و معاشرتی لحاظ سے ہر طرح سے پرفیکٹ ہوں

💫کسی بھی ادارہ کی شان و شوکت میں بلڈنگ و سہولیات میں اولین ترجیح اساتزہ کی شخصیت کو حاصل ہے

اگر استاد با صلاحیت و با کردار و معاشرتی لہجوں کے اتار چڑھاؤ کی بنیادی سکلزکا تجربہ رکھتا ہو اور اخلاص سےمزین ہو تو یقین جانیے ایسےاستاد کو ایک درخت کے نیچے بٹھا دیں وہاں بھی ایک ادارہ نہیں بلکہ کامیاب ادارہ قائم ہو جائیگا اور اسکے بر عکس تمام سہولیات کے باوجود اچھے بھلے ادارہ کو ایک نا اہل استاد ناکام کر سکتا ہے

💫ایک طالب علم بچہ خالی برتن کی مانند ہوتا ہے جسمیں خوشبودار عادات و اطوار ڈالیں گے تو اسکی خوشبو سے اس سے منسلک اسکا خاندان و عزیز و اقارب بھی قوانین شریعہ کے پابند بنیں گے اور اسطرح گھر ،رہن سہن اور کاروبار میں بھی اسلامی اقدار نظر آئیں گی

🌴ادارہ کے دینی و دنیاوی معیار کو بڑھانے کیلئے ہمارے ادارہ سے تعلیم حاصل کرنیوالی معلمات کے لئے5روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جسمیں نہ صرف اساتزہ کی ذمہ داریوں سے آگاہی دی گئی بلکہ عملی طور پر نافذ کرنیکا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا

🌹مدرسہ جامعتہ المدینہ للبنات کی انتظامیہ

madrassa.pk

کی پوری ٹیم کی بے حد مشکور ہے جنہوں نے پابندی وقت کیساتھ بہت ہی مختصر ترین وقت میں تربیتی کورس مکمل کروایا اور اہم علمی نکات پر مبنی مواد فراہم کیا جس سے شریک ہونیوالی معلمات کا ذوق و شوق قائم رہا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا

📢آج 9جون بروز جمعہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے معلمات کیساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی مدعو کیا گیا ہے اس تربیتی ورکشاپ میں بہت کچھ سیکھنے کوملیگا تمام ایمانی بہنوں سے گزارش ہے قیمتی وقت کی قربانی دیتے ہوئے

🕰️ شام4سے6بجے والی اس تقریب میں ضرور شرکت فرمائیں انشاء اللہ عزوجل بہت کچھ سیکھنے کو ملیگا

 اور

لنگر کا وسیع انتظام ہو گا

مدرسہ جامعتہ المدینہ للبنات متصل پبلک لیبارٹری حکیم آباد روڈ عقب بندھن میرج ھال ملک ٹاؤن لیاقتپور

03087179026

03006993851

www.alfaizan.pk

Leave a comment